ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بین الاقوامی مشاعرہ اور کوی سمیلن کی تیاری مکمل، منور رانا، شبینہ ادیب، طارق فاروق، انا دہلوی، سنجے کمار نندن سمیت کئی شاعروں کی ہوگی شرکت

بین الاقوامی مشاعرہ اور کوی سمیلن کی تیاری مکمل، منور رانا، شبینہ ادیب، طارق فاروق، انا دہلوی، سنجے کمار نندن سمیت کئی شاعروں کی ہوگی شرکت

Sat, 08 Apr 2017 02:14:10    S.O. News Service

پٹنہ:7/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )9/ اپریل کو سہرسہ میں ہونے والے بین الاقوامی مشاعرہ اورکوی سمیلن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کانفرنس کا افتتاح ریاست کے تعلیم اور وزیر ڈاکٹر اشوک چودھری ہوں گے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر اقلیتی بہبود کے وزیر ڈاکٹر عبدالغفور، ڈیزاسٹرمینجمنٹ وزیرپروفیسرچندرشیکھر، ممبر اسمبلی دنیش چندر یادو،فروغ اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارتضی کریم شرکت کریں گے۔آج 3 ٹیلر روڈ واقع رہائش گاہ پر صحافیوں کو اس امر کیجانکاری دیتے ہوئے الشہیدہ غفور آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مہہ جبیں ناز نے بتایا کہ اس مشاعرہ اور کوی سمیلن میں کینیڈا سے مشہور شاعر طارق فاروق کے علاوہ ملک کے کئی نامور شاعر و کوی حصہ لے رہے ہیں ان میں منور رانا، شبینہ ادیب، انادہلوی، ماجد دیوبندی، جانی فاسٹر، عزم شاکری،اقبال اشہر، رحمت اللہ اچانک، رئیسہ کمار، نشتر امروہی، چاندنی شبنم، کمار برجیندر، اکمل بلرامپوری وغیرہ کے نام قابلِ ذکرہیں۔بہار کے شاعروں اور کوی میں قاسم خورشید، سنیل کمار تنگ، آرادھنا پرساد، سیدہ ماہ نور، شنکر کیموری، شمیم قاسمی، سنجے کمار کندن، معین گریڈیہوی، ایم آر چشتی، سلطان اختر وغیرہ کے نام شامل ہیں۔محترمہ مہہ جبیں نے بتایا کہ مذکورہ شاعروں اورکوی میں سے زیادہ تر لوگوں نے اپنی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہرسہ کے ضلع پریشد میدان میں پہلی بار اس قسم  کا عظیم بین الاقوامی مشاعرہ اورکوی منعقد کیا جا رہا ہے۔


Share: